پاکستانی فوڈ پروڈکٹس کی سعودی عرب میں مانگ بڑھ گئی

 پاکستانی فوڈ پروڈکٹس کی  سعودی عرب میں مانگ بڑھ گئی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستانی فوڈ انڈسٹری کے عالمی سطح پر فروغ کی جانب اہم پیش رفت، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC)کی معاونت سے سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کو غیر معمولی پذیرائی ملی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کی فوڈ ایکسپورٹ میں استحکام اور نئی تجارتی راہیں ہموار ہونے کی توقع ہے ۔پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کے کامیاب دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی کمپنیوں کے ساتھ اہم تجارتی معاہدے طے پائے ، جو دو طرفہ تجارتی تعاون میں نمایاں پیش رفت کی علامت ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی فوڈ پروڈکٹس، خاص طور پر اسنیکس اور پروسیسڈ فوڈز کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔پاکستانی ایکسپورٹرز اور سعودی تاجروں کے درمیان ہونے والے "بزنس ٹو بزنس" مذاکرات نے پاکستانی مصنوعات کی سعودی مارکیٹ میں رسائی کو مزید وسعت دی ہے ۔ ماہرین کے مطابق، یہ پیش رفت سعودی عرب کے "وژن 2030" کے تحت معیشت کی ترقی اور عالمی تجارتی شراکت داریوں کے فروغ کے عین مطابق ہے ، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ سے مختلف شعبوں میں ترقی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، جس سے مستقبل میں پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں