صدر زرداری کراچی،وزیراعظم شہباز شریف لاہور، آرمی چیف جنرل عاصم منیر راولپنڈی میں عید منائیں گے

صدر زرداری کراچی،وزیراعظم شہباز  شریف لاہور، آرمی چیف جنرل عاصم  منیر راولپنڈی میں عید منائیں گے

لاہور (سپیشل رپورٹر)مختلف سیاستدان عید الفطر منانے کے لئے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے ۔ صدر مملکت آصف زرداری کراچی ، وزیر اعظم شہباز شریف لاہور،آرمی چیف جنرل عاصم منیر راولپنڈی میں عید منائیں گے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ،وفاقی وزیر احسن اقبال ، سابق گورنر پنجاب چو دھری سرور،سردار لطیف کھوسہ،خواجہ سعد رفیق ، اعتزاز احسن، سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق ، وفاقی وزیر علیم خان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ، ہمایوں اختر خان اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی لاہور میں عید منائیں گے ، بانی پی ٹی آئی ، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں عید منائیں گے ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی ، چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز الٰہی او رسالک حسین گجرات میں عید منائیں گے ، شیخ رشید اور چودھری نثار بھی راولپنڈی میں عید منائیں گے ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان میں عید منائیں گے ، فواد چودھری جہلم ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے ، رانا ثنا ئاللہ فیصل آباد ،راجہ پرویز اشرف گوجرخان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی میں عید منائیں گے ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیری رحمن ، شیریں مزاری اور رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں