حکومتی رویہ درست ہونے پر اتفاق رائے پیداہوگا،تھنک ٹینک

حکومتی رویہ درست ہونے پر اتفاق رائے پیداہوگا،تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے اس وقت پید ا ہوگا جب حکومت اپنا رویہ درست کرے گی، اگر حکومت کا سخت رویہ رہا تو پھر اتفاق پیدا ہونے کاکوئی امکان نہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں اظہار خیالکرتے ہوئے انہوں نے کہا جنکے پاس اختیارات ہیں وہاں کوئی لچک نہیں ،وزیراعظم کے رویے میں بھی لچک نہیں ،اس میں اسٹیبلشمنٹ کا بھی رول ہے ،وہ کیا چاہتے ہیں،؟ملکی سیاست کی دو تاریخیں ہیں ،ایک ہے 9مئی دوسری ہے 8 فروری، اگر یہ ان میں الجھے رہے تو مسائل حل نہیں ہونگے ، تحریک انصاف 8 فروری جبکہ حکومت 9مئی پرپھنسی ہوئی ہے ۔اس موقع پردنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا دہشتگردی بڑا چیلنج ہے کسی حد تک سیاسی لیڈروں میں بھی یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ قوم نے ان سے دہشتگردی ختم کرنے کی امیدلگارکھی ہے ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کررہی ہیں،اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف قومی اتفاق رائے کیلئے جب بھی جہاں سے بھی کوشش ہوگی اس کا خیر مقدم کرینگے ،عملا ًیہ سارا معاملہ عید کے بعد تحریک انصاف کی طرف جاتا نظر آتاہے ، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیاوہ لچک دکھانے کیلئے تیار ہے ۔تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا جہاں تک قومی اتفاق رائے کا تعلق ہے اور ہم اس کوموجودہ حالات کے تناظر میں دیکھیں ،اگر حکومت جمہوری ہے ،الیکشن شفاف ہوئے ہیں، حکومت عوام کو جوابدہ ہے تو حکومت کو اس بات کا انتظارنہیں کرنا چاہئے ، حزب اختلاف کی جماعتیں اس سے اتفاق کرتی ہیں یا نہیں، مسائل کا حل تلاش کرنا حکومت کاکام ہے ،حکومت نے اگر دہشتگردی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے تو آپریشن کرنا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں