لاہور پولیس کے 29اے ایس آئیز کی بطور سب انسپکٹر ترقی

لاہور پولیس کے 29اے ایس آئیز کی بطور سب انسپکٹر ترقی

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہورپولیس کے 29 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ترقیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید اور ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال بھی شریک تھے ۔سی سی پی او نے میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقی کے احکامات جاری کیے ۔ ترقی پانے والوں میں لاہور پولیس کے آپریشنز، انویسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن کے اہلکار اصغر، خالد غفور، نصیر ، شکیل، ذوالفقار ، امتیاز، اسلم ، سلیم  ودیگر شامل ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق نے انہیں مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ پہلے سے زیادہ محنت، ایمانداری سے فرائض انجام دیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور کا کہنا تھا کہ محکمہ میں ترقی کا عمل شفاف اور بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں