عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے  30کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک کا قرض پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا جوپنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے خرچ ہوگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 قرض سے صوبائی حکومت کے سموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کے منصوبے کے لیے معاون ہے ، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے ۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے پنجاب کلین ایئر پروگرام عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے ۔ لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں