بلاول بھٹو کا نوڈیرو کا دورہ سیلاب متاثرین سے ملاقات

 بلاول بھٹو کا نوڈیرو کا دورہ سیلاب متاثرین سے ملاقات

کراچی، نوڈیرو (سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو اور رتوڈیرو کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا معائنہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نوڈیرو کے گاؤں اللہ ورایو سولنگی میں جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے دوران بلاول بھٹو کو سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے سی ای او ڈیتھل کلہوڑو اور ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ گاؤں میں 224 گھروں کی تعمیر جاری ہے ، جن میں سے 88 مکمل ہو چکے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ خواتین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان کے مسائل سنے اور گھروں کی تعمیر سے متعلق تفصیلات حاصل کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ عید کے بعد مالکانہ حقوق دینے کا عمل شروع کیا جائے گا اور خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر یہ حقوق دیے جائیں گے ۔بعدازاں بلاول رتوڈیرو کے گاؤں سونی فقیرانی پہنچے ،جہاں 32 میں سے 24 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی تھی۔انہوں نے موقع پر چار سیلاب متاثرہ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دے کر انہیں خوشخبری سنائی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین سے جو وعدہ کیا تھا، وہ اب پایہ تکمیل تک پہنچنے کے قریب ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں