10وارداتیں، ڈاکو، چور لاکھوں روپے، سامان لے اڑے

لاہور(کرائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
ڈیفنس بی میں وقار سے 1لاکھ 40ہزار و موبائل ،نواب ٹائون میں حسنات سے 1لاکھ 30ہزارو موبائل،لوہاری گیٹ میں رفیق سے 1 لاکھ 20ہزارو موبائل ، ماڈل ٹائون میں قدیر سے 1لاکھ 10ہزاروموبائل اورگرین ٹائون میں رضا سے ڈاکو1لاکھ روپے ،موبائل ودیگر سامان لے اڑے ۔ہربنس پورہ ،شاہدرہ سے گاڑیاں ،مسلم ٹائون، شادباغ اور فیصل ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔