کوہ سلیمان : نایاب ایشیائی صحرائی بلی کی موجودگی کی تصدیق

کوہ سلیمان : نایاب ایشیائی صحرائی بلی کی موجودگی کی تصدیق

لاہور(آئی این پی)لغاری قبائل کے سربراہ جمال خان لغاری نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے میں انتہائی نایاب ایشیائی صحرائی بلی (فیلیس لیبیکا اورناٹا)کی موجودگی کی تصدیق کی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

خشک ماحول میں قابل ذکر مطابقت پذیری کی وجہ سے مشہور یہ شیر پاکستان میں شاذ و نادر ہی نظر آتا ہے ۔ نایاب بلی کو دیکھنے والے جمال خان لغاری نے کہا کہ اسکی آبادی انتہائی کم ہونے پرتحفظ پسند اسے غیر قانونی طور پر پھنسانے ، شکار یا رہائش گاہ میں خلل جیسے ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے صحیح مقام کو پوشیدہ رکھ رہے ہیں۔وائلڈ لائف حکام اور مقامی محققین نے اس نظارے پر جوش و خروش اور تشویش دونوں کا اظہار کیا ہے ، نگرانی کی کوششوں میں شامل ایک تحفظ پسند نے کہا کہ یہ پاکستان کے حیاتیاتی تنوع کیلئے اہم دریافت ہے ، ہمیں محتاط طریقے سے کام کرنا چاہیے ۔قبائلی سربراہ نے کہا اگر شکاریوں یا جمع کرنے والوں کو اسکے  مقام کا پتہ چل جائے تو یہ نایاب بلی ہمیشہ کیلئے غائب ہو سکتی ہے ۔افریقی وائلڈ کیٹ کی ذیلی نسل ایشیائی صحرائی بلی پہلے ہی رہائش کے نقصان اور انسانی تجاوزات کی وجہ سے خطرے میں ہے ، پاکستان میں اسکی موجودگی ماحولیاتی خوشحالی کو اجاگر کرتی ہے ۔سردار جمال لغاری نے کہا یہ دریافت پاکستان کے متنوع نازک جنگلی حیات کے ورثے کی یاد دلاتی ہے جس کیلئے مزید انواع کے معدوم ہونے سے پہلے فوری تحفظ کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں