انتظامیہ کہتی ہے ہم فیصلہ کرینگے عمران سے کون ملے گا ، سلمان اکرم

انتظامیہ کہتی ہے ہم فیصلہ کرینگے عمران سے کون ملے گا ، سلمان اکرم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے عدالت کے فیصلے آجاتے ہیں، فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا،انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ عدالتی فیصلوں کی کوئی وقعت نہیں۔۔۔

عدالتی فیصلے کے بعد بھی عمران خان کی بہنوں کی ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے ،انتظامیہ کہتی ہے ہم یہ فیصلہ کریں گے کون عمران خان سے مل سکتا ہے کون نہیں،دنیا نیوز کے پروگرام‘‘ دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں انہوں نے کہا انتظامیہ کا یہ فیصلہ ہمیں بالکل قبول نہیں ، ہم انتظامیہ کویہ اختیارنہیں دے سکتے کہ کون اچھا ہے کون برا ہے ، ایک ہی طریقہ جولسٹ ہم دیں اسی کے مطابق ملاقات کرائی جائے ، رضیہ سلطانہ کو میں نہیں جانتا۔یہ بالکل ناقابل قبول صورتحال ہے ،اس سے شکوک اور پارٹی ڈسپلن پر ایک ضرب ہے ، اگرکوئی بن بلائے جیل جاتا ہے تو ان کوسمجھ لینا چاہیے ، عمران خان کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا اور یہ لوگ اندر چلے گئے ،جو کچھ ہوا یہ اچھا نہیں ہوا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئندہ پارٹی میں سب کواحتیاط کرنی چاہیے ، جس کا نام لسٹ میں نہ ہو وہ کسی کے کہنے پر ملاقات نہ کرے ، اگر کسی کا نام لسٹ میں نہیں ہو گا تو اسے شک کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، جن کوفون پر پیغام آتے ہیں ان کوکھل کر بات کرنی چاہیے ۔یہ لوگ اپنی قبولیت کی وجہ ظاہر کریں،ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی میں مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے ، اگلے دو چار دن تک مولانا فضل الرحمن سے بات پکی ہوجائے گی، کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ، معدنیات کے حوالے سے جلد بازی میں کچھ نہیں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں