پنجاب اسمبلی ،حکومت کسانوں کی گندم 4ماہ سٹور کریگی:سیکرٹری

پنجاب اسمبلی ،حکومت کسانوں کی گندم 4ماہ سٹور کریگی:سیکرٹری

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ47 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس میں محکمہ لیبر اور انسانی وسائل کے حوالے سے سوالوں کے جوابات متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری نے دیئے ۔

پارلیمانی سیکرٹری ملک وحید نے ایوان میں گندم پروکیورمنٹ پر عام بحث کا آغاز کرتے ہوئے حکومت کی نئی گندم پروکیورمنٹ پالیسی کا عندیہ دے دیا، اور کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی گندم 4 ماہ تک سرکاری گوداموں میں سٹور کرے گی۔ جس کی 70 فیصد رقم کسان کو موقع پر ادا کی جائے گی۔4 ماہ تک حکومتی گوداموں میں گندم رکھنے کا کسان کو کوئی کرایہ نہیں دینا پڑے گا۔کسان کی گندم کی الیکٹرانک رسید اس کو فراہم کی جائے گی۔4 ماہ بعد گندم کی قیمت اگر بڑھی تو منافع سمیت کسان کو باقی 30 فیصد قیمت ادا کی جائے گی۔اجلاس میں رکن اسمبلی کرسٹوفیبلوس نے حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا یا ۔مجتبیٰ شجاع الرحمن کو ایک گھنٹے میں تمام معاملے کی انکوائری کی ہدایت کر دی،گزشتہ روز اپوزیشن حسب معمول ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئی، اپوزیشن اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اور احتجاجی نعروں والے کتبے اٹھا رکھے تھے ۔ حکومتی رکن امجد علی جاوید نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے آٹھ روز سے محکمہ ہیلتھ کے افسر سراپا احتجاج ہیں،حکومت کو ان سے بات کرنی چاہیے ، مسیحی برادری نے پنجاب اسمبلی میں گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے دن چھٹی دینے کا مطالبہ کردیا ،ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج چار بجے تک ملتوی کر دیا گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں