گند م کی سینکڑوں ایکڑ فصل میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان

گند م کی سینکڑوں ایکڑ فصل میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل میں آگ لگ گئی جس سے کروڑوں روپے کی گندم جل کر راکھ ہوگئی۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گندم کی فصل میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔لودھراں میں دو ہفتوں میں 30 اور حافظ آباد میں ایک ہفتے میں 17 واقعات میں 300 ایکڑ پر گندم جل گئی۔ساہیوال، ڈیرہ غازی خان،سرگودھا،گوجرانوالہ، بہاول پور اور شکرگڑھ میں بھی آگ سے کئی ایکڑ گندم جل کر راکھ ہوگئی جس کے باعث کاشت کاروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔سندھ میں نوشہرو فیروز میں بھی گندم کی فصل میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکیں تاہم ریسکیو حکام کے مطابق گندم کو آگ لگنے کی عام وجہ گندم کی باقیات کو جلانا ہے جس سے ساتھ کھڑی فصل کو آگ لگ جاتی ہے ، بعض اوقات گندم کی فصل کے ساتھ سے گزرتے افراد جلتی سگریٹ کھیتوں میں پھینک دیتے ہیں ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ شکرگڑھ میں باراتیوں کی جانب سے کی جانے والی آتش بازی سے گندم کے کھیت میں آگ لگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں