سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹرائوٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ

 سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ  ٹرائوٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹرائوٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ جاری بیان میں کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر تازہ ٹرائوٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں