4 لاکھ سے زائد ماہانہ پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد (دنیا نیوز)آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے آئندہ بجٹ میں 4 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ پنشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ماہانہ 4لاکھ پنشن پر 2.5 فیصد کا معمولی انکم ٹیکس عائد ہوسکتا ہے ، ریٹائرڈ ججز، ریٹائرڈ افسروں کی ماہانہ 4 لاکھ سے زائد پنشن پر ٹیکس لگے گا۔ آئندہ بجٹ میں متوسط تنخواہ دارطفے ق پر انکم ٹیکس کی چھوٹ میں رعایت دینے پر غور کیا جا رہا ہے ، سالانہ 10 لاکھ آمدن تک انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد کو بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد آمدن قابل ٹیکس آمدن مقرر کی جا سکتی ہے ۔