بدلے کاتہیہ کرلیا،بھارت کے ٹکڑے ہونگے :ارکان قومی اسمبلی

بدلے کاتہیہ کرلیا،بھارت کے ٹکڑے ہونگے :ارکان قومی اسمبلی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک )ارکان قومی اسمبلی کاکہناہے کہ بدلے کاتہیہ کرلیا،بھارت کے ٹکڑے ہونگے ،خون کے ہرقطرے کاحساب لے رہے ہیں ۔قومی اسمبلی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ مدارس کے طلبہ فوج کیساتھ ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سفارتی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں ، سفارتی مشنز بیرون ملک بھیجنے چاہئیں،اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکو¶ں کے باوجود وطن کے دفاع میں  پیش پیش ہیں۔ یہودوہنود کااتحاد ہمارے قومی بیانیہ کاحصہ ہونا چاہئے ، 11 مئی کو پشاور، 15 کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہاکہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، بھارت خطے کے امن کو داو¿ پر نہ لگائے ، اگر بھارت اپنی جارحانہ حرکتوں سے باز نہ آیا تو پاکستان وہ جواب دے گا کہ پوری دنیا دیکھے گی، ہندوستان ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا ۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے بھارتی سندور کو ان کیلئے تندور بنایا ،بھارت پراپیگنڈاکر رہاہے کہ ایف سولہ گرایا، آپ اس کے پاس سے بھی نہیں گزر سکتے ،ہم نے تہیہ کیا ہے کہ ہم نے بدلہ لینا ہے ۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیا جا رہا ہے اور لیاجائے گا، بھارت کے ٹکڑے گجرات کے قصائی کی وجہ سے ہوں گے ، رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا کہ پاکستان کے ہندو شکر کریں وہ بھارت کے مقابلے میں محفوظ ہیں۔ پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل آتی ہے پوری قوم اپنے اختلافات بھلا کر اکٹھی ہوجاتی ہے ۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذمہ دار پارٹی کا رول ادا کیا ۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے کہا کہ ایوان میں تقریروں سے لگ رہا ہے ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن کون لوگ ہیں جنہوں نے آج بھی بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا ہوا ہے ۔بھارتی جارحیت کے معاملے پر ہم عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ تو ملک کے عوام کو جنگ میں دھکیل کر لندن بھاگ جائیں گے ۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ دوست ممالک کے مشکورہیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اورفولادی بھائیوں کی طرح ہماراساتھ دیاہے ، خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیا جا رہا ہے اور لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں