رحیم یارخان :سینئراداکار راشد محمود پر تشدد،اغواکی کوشش، شناختی کارڈ چھین لیا
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار راشد محمود کو رحیم یارخان میں تشددکرکے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور شناختی کار ڈ چھین لیاگیا۔
سینئراداکار نے ایک ویڈیوپیغام میں بتایاکہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یارخان جارہے تھے اورموٹروے انٹرچینج سے راستہ بھول کر روجھان سٹیل پل پر جاپہنچے ،وہاں پر ایک موٹرسائیکل ان کی کار سے آٹکرایا جس سے ان کی کارکونقصان پہنچا وہاں موجود درجن بھر افراد نے انہیں تشددکانشانہ بنایا ،حملہ آورمجھے اغوا کرناچاہتے تھے ،انہوں نے میرا شناختی کارڈ بھی چھین لیاتاہم ایک شخص نے مجھے پہچان لیا اورمیری جان خلاصی کرائی ،بعدازاں 15پرکال کرنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر میری مددکی ۔