ہائیکورٹ : اپنے دو بھائیوں اور بھتیجے کو قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج ، پھانسی کی سزا برقرار
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تہرے قتل کیس میں تین بار پھانسی پانے والے مجرم کی اپیل خارج کردی۔۔۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ،مجرم نے 25 سال قبل ایڈوانس رقم مانگنے پر دو بھائیوں شفاعت اللہ ، ذکاء اللہ اور بھتیجے عتیق اللہ کو خنجروں سے قتل کیا ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے موقف اپنایا کہ مجرم سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ، پولیس تفتیش اورمیڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم قصور وار ہے۔