بجٹ میں جلا ؤگھیرا ؤ کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی :عظمیٰ بخاری

لاہور(آئی این پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں جلا ئوگھیرا ؤاور احتجاج کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔
اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز نے بجٹ میں صرف عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے ، وزیرہائوسنگ بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مالی سال 26-2025 کا تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، وزیراعلٰی ایک ایک روپے کو عوام کی امانت سمجھتی ہیں، مریم نواز خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہیں، وزیراعلٰی کے نزدیک جزا اور سزا بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ ایک سال کے دوران 40 ہزار گھر بنائے گئے ، جن لوگوں نے 50 لاکھ گھر بنانے تھے وہ 50 گھر بھی نہیں بنا سکے ، اہم محکموں کی فنڈنگ میں 3 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور ہزاروں طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم کئے جا رہے ہیں ۔اس موقع پر بلال یاسین نے کہاکہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ دیا گیا، نئے بجٹ میں پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبریاں ہیں ، ماضی میں عوام کے ساتھ دھوکے کئے گئے ،اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔