محرم کے دوران سبیلوں بارے قواعد و ضوابط جاری

محرم کے دوران سبیلوں بارے  قواعد و ضوابط جاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )سیکرٹری محکمہ داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی منظوری کے بعدمحکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران سبیلوں بارے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ضلعی  انتظامیہ سبیلیں لگائے گی،ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 9 اور 10 محرم کو عوام کیلئے سبیلیں لگائے گی،تمام اضلاع میں حفظان صحت کے اصولوں اور یکسانیت کے مطابق عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کی گئیں، سبیل میں موجود مشروبات کو عوامی استعمال سے قبل رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر اور فوڈ سیفٹی آفیسر چیک کرے گا، صحت کیلئے نقصان دہ اور غیر تصدیق شدہ مشروبات یا کھانے پینے کی اشیاء کسی سبیل پر نہیں رکھی جائیں گی،سبیلیں ایک معیاری سائز، ترجیحی طور پر 10 ، 8 فٹ اور فٹ پاتھ پر جگہ چھوڑ کر بنائی جائیں ، غیر مجاز ریہڑیاں اور تمام گاڑیاں سبیلوں سے دور رکھیں جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں