ٹریفک حادثات،باپ بیٹے سمیت6افراد جاں بحق،10زخمی
چیچہ وطنی،اوکاڑہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا،خبر نگار )ٹریفک کے مختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت 6افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،10شدید زخمی ،تفصیل کے مطابق ریسکیو1122 کے اہلکار واجد اور راجہ عامر نشاط ساہیوال سے ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر چیچہ وطنی آ رہے تھے۔
کہ مشرقی بائی پاس النیاز چوک کے قریب مسافر ویگن نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں ریسکیو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ویگن میں سوار سرفراز ، اشرف، شاہد ، یٰسین، سرفراز احمد ، زاہد علی ، نوید اور اشرف علی وغیرہ 8 افراد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور مزدا گاڑی کے تصادم میں نواحی گاؤں 13/14-L کا رہائشی صدیق نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔اوکاڑہ قومی شاہراہ غربی بائی پاس پر موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم سے 45 سالہ باپ سید محسن شاہ اور 12 سالہ بیٹا سید مبشر شاہ جاں بحق جبکہ دوسرا 14 سالہ بیٹاسید مدثر شاہ زخمی ہوگیا، حادثے کا شکار بدقسمت باپ بیٹا ملٹری ہیڈ کوارٹر کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔ڈرائیور ٹرالہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔قومی شاہراہ جی ٹی روڈ 11ون ایل کے قریب تیز رفتار ٹرالے کی یونیورسٹی جانے والی سکوٹی سوار طالبات کو ٹکر سے سکوٹی پر سوار نبیلہ شوکت نامی طالبہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکی ساتھی طالبہ روبینہ شدید زخمی ہو گئی ۔