پنجاب بجٹ ٹیکس فری نہیں ،دو مرلے کے گھر پر کوڑا ٹیکس لگا دیا :اپوزیشن

 پنجاب بجٹ ٹیکس فری نہیں ،دو مرلے  کے گھر پر کوڑا ٹیکس لگا دیا :اپوزیشن

لاہور(سیاسی نمائندہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد بھچر نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانے کی مذمت کرتے ہیں۔دنیا میں پٹرول کی قیمت کم ہورہی ہے آپ نے قیمت بڑھا دی ہے۔

مریم نواز نے کہا میرا بجٹ ٹیکس فری ہے اس نے دو مرلے کے گھر پر کوڑا ٹیکس لگا دیا ۔پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے کسان اور عام آدمی پر اثر ہوگا۔یہ حکومت ذخیرہ اندوزوں کو سہولت دیتی ہے  ، انہوں نے رات ایک بجے نوٹیفکیشن جاری کیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا سوات والا واقعہ افسوس ناک ہے ، پنجاب میں سوا سال سے ظلم ہورہا ہے ۔پاکپتن میں آکسیجن نہ ہونے سے 20 بچے جاں بحق ہوئے ۔کے پی کے میں غفلت برتنے والوں کو سزا ملنی چاہیے پنجاب میں بھی ایسی غفلت برتنے پر سزا ملنی چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں