بیرسٹرگوہر سے متعلق کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں :حامدرضا

بیرسٹرگوہر سے متعلق کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں :حامدرضا

اسلام آباد (دنیا نیوز)سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے متعلق کچھ لوگوں کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے ، الیکشن 2024 میں زمینی حقائق کیا تھے بتا نہیں سکتا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے ، اختلاف رائے سب میں ہوتے ہیں، مخالفین کی جانب  سے باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ۔حامد رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مستحکم ہے ، علیمہ خان کی مائنس بانی پی ٹی آئی والی بات سے پارٹی کو تکلیف ہوئی تاہم بہنیں جذبات رکھتی ہیں جس کا وہ اظہار کرتی ہیں ۔حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی نوازشریف خاندان اور خواجہ آصف پر آرٹیکل 6 لگانے کا نہیں کہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں