پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز بند کرنیکا حکم

پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز بند کرنیکا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر عمران خان، پی ٹی آئی سمیت 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

 حکم نامہ میں یہ بھی کہاگیاکہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 2 جون کو انکوائری شروع کی،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیش کئے گئے شواہد سے عدالت مطمئن ہے ۔قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں، یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا ہے کہ 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ادھر ترجمانتحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکا سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں