قصور : گھر سے لڑکے کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا،خبر نگار)قصور رائیونڈ روڈ پر گلو شاہ علاقہ کے نزدیک 22 سالہ لڑکا اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔
ریسکیو 1122کاعملہ اطلاع پر گھرپہنچا تو اہلخانہ نے بتایا کہ انکا بیٹا ناظم نشے کا عادی تھا اور گھر اکیلا تھا۔ ہم کسی کام سے واپس آئے تو کمرے میں مردہ پایا ،گردن پر گہرے کٹ تھے اور چوٹیں بھی لگی ہوئی تھیں۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکرتفتیش شروع کردی۔