بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل :طلال

 بلوچستان میں دہشت گردی  آپریشن سندور کا تسلسل :طلال

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے۔

 بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے  شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے ،پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بھارت اب پراکسیز کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ،بلوچستان دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے ، جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں