محرم :مجالس وجلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا حکومتی کامیابی :عظمٰی بخاری

محرم :مجالس وجلوسوں کے منتظمین کا  مطمئن ہونا حکومتی کامیابی :عظمٰی بخاری

لاہور (نیوزایجنسیاں ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی، جس میں محرم کے دوران عزادارانِ امام حسینؑ کیلئے مثالی انتظامات پر حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پنجاب کے وفد نے وزیر اطلاعات کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے"ایوارڈ امام حسین" بھی پیش کیا، جو محرم الحرام کے دوران غیر معمولی انتظامی کارکردگی کا اعتراف ہے ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا حکومت کی کامیابی ہے ۔ اہل تشیع کمیونٹی کی جانب سے حکومت پنجاب سے اظہارِ تشکر ایک مثبت روایت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں