مریم نواز کا پی ٹی آئی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

مریم نواز کا پی ٹی آئی خواتین کو توڑنے کا  خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تمام تر ظلم اور بربریت کے باوجود پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ڈٹ کر کھڑی ہیں، مریم نواز کا پی ٹی آئی کی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز ذاتی بغض میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، وہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل خود بھی برداشت کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاسمین راشد قید میں کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں آکسیجن جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں