نیاقومی نصاب ،پنجاب کالجز میں اساتذہ کی تربیت کا آغاز

نیاقومی نصاب ،پنجاب کالجز میں اساتذہ کی تربیت کا آغاز

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک پنجاب گروپ آف کالجز نے نئے قومی نصاب کوموثر طریقے سے پڑھانے کیلئے اساتذہ کی تربیت کا آغاز کردیا ، تربیتی پروگرام تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیلئے مفت ہے جس کا مقصد اساتذہ کو فرسٹ ایئر (انٹرمیڈیٹ)میں نافذ العمل نئے قومی نصاب سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

پہلے مرحلے میں سرگودھا اور فیصل آباد سیشنز کا کامیابی سے انعقادکیاگیا جن میں 800 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر پنجاب کالجز فیصل آباد اور سرگودھا نے کہا کہ نصاب میں تبدیلی اور اس سے آگاہی تمام اساتذہ کی ضرورت ہے اس لئے ان سیشنز کا اہتمام کیا گیا تاکہ تمام اساتذہ جو اس قوم کا سرمایہ ہیں وہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لا سکیں۔ پنجاب گروپ پہلے ہی اپنے تدریسی عملے کو اس نصاب کی مکمل تربیت فراہم کر چکا ہے اور اب اس علم اور مہارت کو ملک بھر میں عام کرنے کا عزم رکھتا ہے تاکہ ہر استاد تدریسی میدان میں پراعتماد ہو کر اپنا کردار ادا کرسکے اور کوئی طالب علم اس تبدیلی سے پیچھے نہ رہ جائے ۔ یہ اقدام پنجاب گروپ آف کالجز کے فروغ کیلئے قومی سطح پر ذمہ داری نبھانے کا عکاس ہے جس کا مقصد صرف اپنے اداروں تک محدود نہیں بلکہ پورے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں