فرخ کھوکھر کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ، فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد اعلان

فرخ کھوکھر کا جے یو آئی  میں شمولیت کا فیصلہ، فضل الرحمن  سے ملاقات کے بعد اعلان

راولپنڈی (آئی این پی ) سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ اعلان مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرخ کھوکھر 18 جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں جے یوآئی (ف ) میں شامل ہوں گے اور باقاعدہ سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے ۔فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی سپیکر نواز کھوکھر کے بھتیجے اور تاجی کھوکھر مرحوم کے صاحبزادے ہیں، ان کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ 18 جولائی جمعہ کو مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں ڈیرہ تاجی کھوکھر پر شام 4 بجے پریس کانفرنس کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں