آصف زر داری کہیں نہیں جارہے ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے ، ناصر شاہ
کراچی(آئی این پی)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری کہیں نہیں جارہے، اگر وہ ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے اور وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
ایک انٹرویو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلے شوشہ چھوڑا گیا حکومت کی مدت دس سال کی جا رہی ہے ، وہ بات ذہنوں میں نہ بیٹھی تو کہا گیا صدر زرداری کو تبدیل کیا جا رہا ہے ، یہ بھی ناممکن ہے۔