موٹر وے پر ایکسائز کی گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4زخمی
پشاور (اے پی پی)صوابی میں پشاور موٹر وے پر ایکسائز کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ میں ایکسائز انسپکٹر عزیر محمد موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی،بعد ازاں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں سپاہی قمر زمان سکنہ باجوڑ، سپاہی منصور سکنہ کرک، سپاہی سالار سکنہ باجوڑ اور سپاہی محمد اعجاز سکنہ کرک شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے انسپکٹر عزیر محمد کا تعلق باجوڑ سے ہے ۔