پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا،عمرایوب

پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے  نہیں ٹوٹے گا،عمرایوب

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا، مولانا کا اپنا راستہ ہے، ہمارا اپنا، دونوں کا ہدف ایک ہے، راستہ الگ الگ ہے۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا اپنا راستہ ہے اور ہمارا اپنا راستہ ہے ، ہم دونوں کا ہدف ایک ہے ، راستہ الگ الگ ہے ۔عمر ایوب نے کہا کہ ہماری تحریک تحفظ آئین و قانون کے لیے ہے ، ملک میں آئین و قانون کی پاسداری نہیں ہورہی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے ، ہمارا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں