وزیراعظم آج میڈیکل ڈیوائسز کی ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم آج میڈیکل ڈیوائسز کی  ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف آج ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی میڈیکل ڈیوائسز کی ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح کریں گے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق ویل چیئر سے لیکر ایم آر آئی مشین تک کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ آن لائن ہو گی۔ وزارت صحت کے مطابق میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے حصول کیلئے شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ اقدام کے ذریعے رجسٹریشن صرف بیس دنوں میں ہو گی ۔ عوام کو بروقت معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات و میڈیکل ڈیوائسز میسر ہوں گی ۔ پاکستان کا فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائسز کا شعبہ بے پناہ معاشی صلاحیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں