لاہور سے نارووال جانیوالی ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اترگئی،مسافروں کی چیخ وپکار
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)لاہور سے نارووال جانے والی ٹرین کی آخری بوگی پٹڑی سے اترگئی، حادثے کے باعث مسافر چیخ وپکار کرنے لگے۔۔۔
ریلوے ٹریک بند ہونے سے متعدد ٹرینوں کی آمدو رفت گھنٹوںمعطل رہی۔ سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو نارنگ جبکہ لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس کو کالاخطائی سٹیشن پر رکناپڑا۔بتایاگیاہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کالاخطائی کے قریب ریلوے پٹڑی کے جوڑوں سے نٹ بولٹس چوری کئے جاچکے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دوپٹڑیوں کے درمیان فاصلہ بھی بڑھ چکا ہے جس سے نارووال پیسنجر خوفناک ہچکولے کاشکار ہوکر پٹڑی سے اتر ی۔