متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

 متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہنجروال میں اختر سے 1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل ،قلعہ گجر سنگھ میں نیاز سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،چوہنگ کے علاقے میں راشد سے  30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔اسی طرح نولکھا کے علاقے میں عارف سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون ،لوئرمال میں ناصر سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل ،بادامی باغ میں منصور سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ،ملت پارک میں عرفان سے 1لاکھ روپے موبائل اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں فیصل سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ادھر نواب ٹاؤن سے ہارون، غازی آباد سے وسیم کی گاڑیاں جبکہ سول لائنز سے یاسر ، سبزہ زار سے ریحان اور گرین ٹاؤن سے نسیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں