پی ٹی آئی سے امتیازی سلوک، جمہوریت داؤ پر لگ گئی : بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شدید تنقید کی اور سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بس اب یہ سب کچھ بند ہونا چاہیے۔۔۔
جمہوریت داؤ پر لگ گئی ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے، کمیشن کا ملک احمد بھچر، احمد چٹھہ اور سینیٹر اعجاز چودھری کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نا اہل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی امتیازی رویے کی عکاسی کرتا ہے ،الیکشن کمیشن نے اس بات کی تحقیق نہیں کی کہ آیاانسداد دہشتگر د ی عدالت کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے یا نہیں ؟اسطرح ہمارے چترال سے ایم این اے عبد اللطیف کے خلاف بھی الیکشن کمیشن نے تضاد پر مبنی فیصلہ دیا۔