لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ کا ملزم کی والدہ کو معاوضہ دینے کا حکم

لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ کا  ملزم کی والدہ کو معاوضہ دینے کا حکم

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی والدہ سے ملاقات اور انہیں معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔

لاپتہ افراد سے متعلق 14 درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کا بیٹا حراستی مرکز میں ہے ۔چیف جسٹس نے درخواست گزار خاتون سے کہا کہ آپ کے بیٹے کا پتہ چل گیا، دل مضبوط کریں، عدالت نے حکم دیا کہ والدہ کی بیٹے سے ملاقات کروائی جائے ۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ انکا بیٹا متاثرہ خاندان کا واحد کفیل تھا، اسے معاوضہ بھی دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...