کھڈیاں:فائرنگ سے نوجوان قتل، ماں صدمے سے چل بسی

کھڈیاں:فائرنگ سے نوجوان  قتل، ماں صدمے سے چل بسی

کھڈیاں خاص،قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں چورکوٹ میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا، بیٹے کی موت کی خبر سن کر ماں بھی صدمے سے چل بسی۔

مقتول تنویر کا رفیق وغیرہ کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا ہوا جو رفع دفع ہوگیا۔ بعدازاں شام کو ملزموں حسنین ڈوگر،جاوید،علی رضا، محمد علی، طاہر عرف طاہری وغیرہ نے دوبارہ جھگڑا شروع کیااور طیش میں آکر 30 سالہ تنویر کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ جب قتل کی اطلاع مقتول کی ماں کو ملی تو وہ بھی غم سے نڈھال ہوکر داغ مفارقت دے گئی۔ ماں بیٹے کے اکٹھے جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا۔ پولیس تھانہ کھڈیاں نے مقتول کے بھائی نیاز حسین شاہ کی مدعیت میں ملزموں حسنین ڈوگر وغیرہ 6 نامزد اور تین نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں