گلوبل صمود فلوٹیلا کیا ہے ؟

 گلوبل صمود فلوٹیلا کیا ہے ؟

لاہور(نیوز مانیٹرنگ)گلوبل صمود فلوٹیلا ایک بین الاقوامی، سول سوسائٹی کی زیر قیادت بحری بیڑہ ہے جس کا مقصد غزہ کا غیر قانونی اور غیر انسانی محاصرہ توڑنا، انسانی امداد پہنچانا، اور غزہ کے لیے ایک انسانی راہداری قائم کرنا ہے۔

صمود عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے "مزاحمت" یا "استقامت"۔ یہ بیڑہ دنیا بھر کے کارکنان، ڈاکٹرز، وکلا، سیاست دانوں، فنکاروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ہے ۔ بیڑہ 50 سے زائد کشتیوں اور 44 سے زائد ممالک کے 500 سے زائد شرکا پر مشتمل ہے ، جس کی وجہ سے یہ اپنی نوعیت کی تاریخ کی سب سے بڑی سول سوسائٹی کی زیر قیادت سمندری مہم ہے ۔ اس بیڑے نے اپنا سفر اگست/ستمبر 2025 میں اسپین کے شہر بارسلونا اور دیگر بندرگاہوں، جیسے تیونس وغیرہ سے شروع کیا۔ فلوٹیلا میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور آئرش اداکار لیام کننگھم جیسی معروف شخصیات بھی شامل رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں