ناکافی ثبوت، خودکش حملہ کے 3 مبینہ سہولت کاربری

ناکافی ثبوت، خودکش حملہ کے 3 مبینہ سہولت کاربری

حسین اللہ، حبیب اللہ، سید جان کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں منظور کی گئیں

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے واہگہ بارڈر پرخودکش حملہ میں ملوث مبینہ 3سہولت کاروں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں،عدالت نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پرحسین اللہ، حبیب اللہ، سید جان عرف گجنی کو بری کردیا۔ اپیل کنندگان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دہشت گردی  کاواقعہ سال 2014 میں پیش آیامگر مقدمے میں نوماہ بعد نامزد کیاگیا، کوئی بھی گواہ اور ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ٹرائل کورٹ نے اپیل کنندگان کوسال 2020 کوبلاجواز سزائے موت کا حکم سنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں