سینیٹ :آئینی ترمیم کی باز گشت، پی ٹی آئی موجود مگرکورم کی نشاندہی نہ کی

سینیٹ :آئینی ترمیم کی باز گشت، پی ٹی آئی موجود مگرکورم کی نشاندہی نہ کی

ایوان بالا کے بیشتر اجلاس ماضی میں کورم کی نشاندہی کے باعث ملتوی ہوتے رہے سینیٹ کی کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہی،حکومتی ارکان آخرتک موجود رہے

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) ستائیسویں آئینی ترمیم کی باز گشست ، ایوان کا ٹمپریچربڑھا رہا، پی ٹی آئی ایوان میں موجود رہی اور کورم کی نشاندہی بھی نہیں کی ،اجلاس معمول سے طویل ہو ا۔ایوان بالا کے بیشتر اجلاس ماضی میں کورم کی نشاندہی یا بائیکاٹ کے باعث ملتوی ہوتے رہے ۔تاہم اس سیشن میں کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہی۔پی ٹی آئی ارکاننے 27ویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کو ماضی یاد دلایا۔ حکومتی ارکان بھی اجلاس کے اختتام تک ایوان میں موجود رہے ۔ ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ 27 ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو اپوزیشن کی حمایت لینا ہوگی جس کے لئے جمعیت علما اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز کی حمایت بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں