پنجاب بار کونسل انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بار کونسل کے انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
جسٹس چودھری اقبال نے کیس کی سماعت کی، درخواست شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور رجسٹرار ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں آزادانہ اور منصفانہ پولنگ نہیں ہوئی ،عدالت انتخابی عمل اور نتائج کو کالعدم قرار د یکر انتخابات بائیو میٹرک طریقے سے کرانے کا حکم دے ۔