کوٹ ادو:انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،ٹاک ٹاکر کا والد بازیاب،4اغوا کار ہلاک
مظفرگڑھ، کوٹ ادو (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) کوٹ ادو میں ایک بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں جنوبی پنجاب کے معروف ٹک ٹاکر ویلا منڈا کے والد صادق حسین کو بازیاب کروا لیا گیا۔
آپریشن کے دوران چار اغوا کار نوید، مدثر، جمشید اور سلیم ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اغوا کار فرار ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے مشہور ٹک ٹاکر محمد شہزاد المعروف "ویلا منڈا" کے والد صادق حسین کو 15 نومبر کو کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں عمرے پر موجود ویلا منڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے والد کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے تھل کے ریگستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔