بلاول کو وزیر اعظم بنائینگے
لاہور(آئی این پی ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف جامعات کے طلبا و طالبات سے گفتگو کے دوران کیا، جنہوں نے اتوار کو ان سے گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اساتذہ روحانی والدین ہیں، ان کی عزت و احترام واجب ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو نوجوان ،پڑھا لکھا دلیر لیڈر ہے ۔ بلاول بھٹو جلد آپ کے درمیان ہوں گے ۔شہید ذوالفقار بھٹو اورشہید بے نظیر بھٹو کے پائے کے لیڈر ابھی تک پیدا نہیں ہوئے ۔گورنر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے ۔