اسلام آباد سے 17برس قبل لاپتا لڑکی ایدھی سینٹرکراچی سے مل گئی

اسلام آباد سے 17برس قبل لاپتا لڑکی ایدھی سینٹرکراچی سے مل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد سے 17 برس قبل لاپتا لڑکی ایدھی سینٹرکراچی سے مل گئی، 27 سالہ کرن کو گزشتہ روز اس کے والد عبدالمجید کے حوالے کردیا گیا۔

لڑکی کی تلاش سیف سٹی پنجاب کی کاوشوں سے ممکن ہوئی، کرن نے بتایا گھر سے آئس کریم لینے نکلی تھی اور گلی بھول گئی تو کوئی مجھے ایدھی سینٹراسلام آباد چھوڑ گیا، مجھے امی (بلقیس ایدھی) کراچی لے آئیں، ایدھی سینٹر میں دینی اوردنیاوی تعلیم حاصل کی۔ عبدالمجید نے بتایا 17برس بعد بیٹی ملنے پر خوشی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں