کوئٹہ:کوئلہ کان میں تودہ گرنے سے 2 محنت کش جاں بحق
کوئٹہ (کرائم رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سورینج کی مقامی کوئلہ کان میں تودہ گرنے کے حادثے میں 2 کان کن جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد کانکنوں کی لاشیں ملبے سے نکال کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس اور کان انتظامیہ نے واقعے کی فوری اطلاع پر امدادی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے۔