مردان : جے یو آئی سینیٹر کی سگریٹ فیکٹری سیل ، مقدمہ درج
مردان (آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کی ان لینڈ ریونیو ٹیم کا مردان میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دلاور خان کی سگریٹ ساز فیکٹری پر چھاپہ، غیرقانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر کے فیکٹری سیل کردی۔
ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سگریٹ پر ٹیکسز ادا نہیں کئے گئے تھے جس پر فیکٹری کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق سیل کی گئی سگریٹ فیکٹری جے یو آئی پاکستان کے سینیٹر دلاور خان کی ہے اورانکے دباؤ کے باوجود فیکٹری کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی سگریٹس بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران کوئی سیاسی دبائو قبول نہیں کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب سینیٹر دلاور خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گائوں نہیں گئے اور ان کو اپنی فیکٹری پر چھاپے کے حوالے سے بھی کوئی علم نہیں ہے ۔