سندھ کی ثقافت نئی نسل تک منتقل کرنا ذمہ داری: صدر مملکت

سندھ کی ثقافت نئی نسل تک منتقل کرنا ذمہ داری: صدر مملکت

سندھی ثقافت ملکی متنوع ثقافتی گلدستے میں روشن و خوش رنگ پھول ، بلاول بھٹو رنگوں سے زیادہ کردار و برداشت کی علامت، یوم ثقافت پر وزیر اعلیٰ ودیگر کے پیغامات

کراچی(سٹاف رپورٹر، خبر ایجنسیاں)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔سندھی ثقافت کے دن پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت برداشت، امن اور قومی یکجہتی کی علامت ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو یوم ثقافت سندھ  کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کے متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے ، پیپلز پارٹی ہر وفاقی اکائی کی ثقافتی شناخت کے تحفظ اور اس کے احترام پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے ، سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے ۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یوم ثقافت ہمیں اپنے ورثے کی حفاظت اور روایات سے وفاداری کے عزم کی تجدید کراتا ہے ۔ سینیٹر وقار مہدی ،روبینہ خالد ،فریال تالپور،نفیسہ شاہ ،شازیہ مری ،سیدنیرحسین بخاری اور دیگر رہنماؤں کا کہناتھاکہ یوم ثقافت سندھ صدیوں پرانی روایات اور امن کا پیغام ہے ، اجرک اور ٹوپی سندھ کی پہچان، پاکستان کا فخر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں