محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب ! آپ کے پرخلوص استقبال اور مثبت رویے کا شکریہ:بلاول
لاہور (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں خیر مقدم پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام جاری پیغام میں شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ وزیر اعلیٰ ، آپ کے پرخلوص استقبال اور مثبت رویے کا شکریہ۔خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی بلاول بھٹو نے پنجاب کا 4روزہ دورہ کیاتھا اور مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے ، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔