فیض حمید کو سزا فوجی ،سول افسران محتاط ہونگے :پیپلزپارٹی

فیض حمید کو سزا فوجی ،سول افسران محتاط ہونگے :پیپلزپارٹی

ملک کیخلاف سازش اداروں میں تقسیم پر سویلین کا کورٹ مارشل بھی ہوسکتا سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرسکتی ،سیکرٹری جنرل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے ،ماضی میں عام شہریوں کے بھی ملٹری ٹرائل ہوئے ہیں، ملکی مفاد کے خلاف اقدامات، سازش ، اداروں میں تقسیم پر سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے ، بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرسکتی لیکن آئین کی خلاف ورزی پر پابندی لگ سکتی ہے ، پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے ، بدترین حالات میں نصرت بھٹو اور شہید بینظیر نے جمہوریت کی خاطر مخالفین کو بھی یکجا کیا۔انہوں نے کہا کہ عارضی ریلیف ڈائیلاگ کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ایسے ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی والے یوٹرن کے ذریعے بداعتمادی کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں