وزیر صحت سندھ کی کھلی کچہری میں جیالوں کی بدسلوکی پرتاجروں کا احتجاج
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)وزیر صحت کی کھلی کچہری میں تاجر رہنما سے جیالوں کی بدسلوکی پر تاجروں سمیت سیاسی سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی سرکٹ ہاؤس میں کھلی کچہری میں میئر کاشف خان شورو کی جانب سے شہر میں 54ارب روپے کے ترقیاتی کام کرانے کا دعویٰ کیا گیا۔